15 جولائی 2013 - 19:30
ہندوستان میں تیسرا محاذ تشکیل دیئے جانے کا امکان

ملائم سینگھ یادو: وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں تاہم انہوں نے ایسی کسی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار بھی نہیں کیا۔

ابنا: ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے تیسرے محاذ کے قیام کا امکان ظاہر کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے کی دوڑ میں شامل نہیں ہیں تاہم انہوں نے ایسی کسی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار بھی نہیں کیا.ملائم سنگھ نے پیشین گوئی کی کہ ترنمول کانگریس، تیلگو دیشم پارٹی اور جے ڈی یو ،ایس پی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر تیسرا محاذ تشکیل دیں گی. انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ان پارٹیوں کے ساتھ کام کر چکے ہیں.ایک نیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملائم نے کہا کہ اگلے انتخابات میں نہ تو کانگریس اور نہ ہی بی جے پی کو اکثریت حاصل ہوگی. تیسری قوتوں میں سماج وادی پارٹی، سب سے بڑی پارٹی ہوگی. ملائم نے گجرات کے وزیر اعلی نریندر کو بھی توجہ نہ دیتے ہوئے کہا کہ صرف میڈیا ان کا نام اچھال رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲